احمد آباد، 23؍اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گجرات اسمبلی کے صدر نے 44کانگریس ممبران اسمبلی کو معطل کر دیاہے ۔ا سمبلی صدر نے 2 ممبران اسمبلی کو چھوڑکر باقی سبھی کو معطل کردیا ۔دراصل جی ایس ٹی کے لیے دو دن کے خصوصی اجلاس میں یہ ممبران اسمبلی او نا میں دلتوں کی پٹائی کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے، جس کے بعد اسمبلی کے اسپیکر نے ان اراکین اسمبلی کو ایک دن کے لیے معطل کردیا۔شنکرسنگھ واگھیلا اور موہن سنگھ راٹھوا کو چھوڑکر سبھی ممبران اسمبلی کو معطل کردیا گیا ہے۔